رمضان سادگی کا درس دیتا ہے لیکن دبئی کی ایک کمپنی نے دو افراد کے لئے فضا میں لگثری افطاری صرف 18 ہزار ڈالر میں کروانے کی پیشکش کر دی ہے۔
کورونا وائرس کی عالمی وبا میں جہاں لوگ محفوظ طریقے سے افطاری کا سوچ رہے ہیں وہیں دبئی کی ایک نجی کمپنی "جے ٹیکس” نے خصوصی طیارے میں فضا میں اڑتے ہوئے لگژری افطاری کی پیشکش کی ہے۔ دو افراد کے لئے افطاری صرف 18 ہزار میں دی جائے گی۔
دبئی کی جے ٹیکس کمپنی کارپوریٹ اور کمرشل فلائٹس کو کیٹرنگ سروس فراہم کرنے کا کاروبار کرتی ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ خصوصی طیارے میں افطاری کے لئے دو افراد کو صرف 18 ہزار ڈالر میں پورے مہینے کی افطاری کی سہولت دی جائے گی۔
کمپنی نے افطاری کے لئے ابکنگ کروانے والے مہمانوں کو گھر سے "جے ٹیکس وی آئی پی ٹرمنل” تک جدید گاڑیوں کے ذریعے لایا جائے گا۔ افطاری کے دوران مہمان دبئی کے فضائی نظارے سے محظوظ ہوں گے اور اور دبئی میں دنیا کی بہترین سکائی لائن کو بھی دیکھ سکیں گے۔
افطاری کے ساتھ ساتھ کمپنی نے سحری کا بھی اسی طرح کا انتظام کیا ہے۔ جے ٹیکس نے کہا ہے کہ رمضان کی افطاری اور سحری کے کاروبار سے جو منافع حاصل ہو گا اس کا 10 فیصد "دبئی کیئرز” کو دیا جائے گا جو دبئی کا ایک خیراتی ادارہ ہے۔ کمپنی نے بکنگ کروانے والے مہمانوں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ سحری اور افظاری کی پروازوں میں کورونا وائرس کی لازمی پابندیوں پر ہر صورت عمل کیا جائے گا۔


