turky-urdu-logo

ایران کا ڈرون قبرص میں برطانوی ائر بیس پر گر گیا

قبرص کے صدر نیکوس کرسٹودولائیڈیس کے مطابق، ایک ایرانی ڈرون اتوار کی شب برطانوی RAF اکروٹیری بیس میں گرا ہے۔

خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں جبکہ بیس کو معمولی نقصان پہنچاہے۔

برطانوی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا "علاقے میں ہماری حفاظتی تیاری بلند ترین سطح پر ہے، اور بیس نے اپنے اہلکاروں کے دفاع کے لیے فوری کارروائی کی۔”
یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق نصف شب پیش آیا۔


یہ واقعہ اس کے بعد ہوا جب وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر نے اعلان کیا کہ برطانیہ نے امریکہ کی درخواست پر اپنے فوجی اڈے "دفاعی مقاصد” کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دی۔ برطانوی وزارت دفاع مزید کہا، "ہمارے بیس اور عملہ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور برطانیہ اور ہمارے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں

Read Previous

صدر رجب طیب ایردوان کے عالمی رہنماؤں سے ہنگامی رابطے، خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلۂ خیال

Read Next

ترکیہ نے امریکی۔اسرائیلی حملوں کے بعد ہنگامی اقدامات نافذ کر دیے، ایران کے ساتھ سرحدیں کھلی رکھنے کا فیصلہ

Leave a Reply