
ٹینس کے عالمی نمبر ون نوواک جوکووچ کا دوسری بار ویزا منسوخ ہونے پر آسٹریلوی بارڈر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔
عالمی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق جوکووچ نے آسٹریلیا کی جانب سے دوبارہ ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ چلینج کردیا ہے۔
سربیا سے تعلق رکھنے والی جوکووچ اس وقت عالمی نمبر ایک کھلاڑی ہیں اور انہیں کرونا ویکسین کے عالمی معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث آسٹریلوی بارڈر پولیس نے داخلے سے روک دیا تھا تاہم اس بار انہیں دوبارہ درخواست کرنے پر بھی ناکامی کا سامنا ہوا ہے اور انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔
ان کے وکلاء کا کہنا ہے کہآسٹریلیا سے بے دخلی اورویزا منسوخی کیخلاف درخواست کا فیصلہ آنے تک نوواک جوکووچ کوحراست میں رہیں گے۔
برطانوی خبر رساں اداروں کے مطابق نواک جوکووچ نے آسٹریلین بارڈر فورس کے ویزا منسوخی کے فیصلے کے خلاف عدالت سے پہلے ہی رجوع کیا تھا اورکچھ روز قبل ہی عدالت نے انہیں آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت بھی دے دی تھی۔
عالمی نمبر ون کھلاڑی اور سٹار کو ٹینس شائقین آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں لیکن زرائع کا کہنا ہے کہ انہیں کھیلنے کی اجازت ملنا ناممکن ہے اور انہیں درخواست پر فیصلے کے بعد واپس اپنے ملک روانہ کر دیا جائے گا۔