
یونانی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترکیہ میں انتخابات کے بعد یونان اور ترکیہ کے درمیان اہم سیاسی امور پر بات چیت ہو گئی انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے انتخابات کے بعد یونان اور ترکیہ کے درمیان جاری اختلافات کو حل کرنے کے لیے دوبارہ بات چیت کریں گے ۔ یونانی وزیر خارجہ نے کہا یونان اور البانیہ کے درمیان براعظمی شیلف اور خصوصی اقتصادی زونز کی حد بندی کے معاملے میں اس سال اہم پیش رفت کی امید ہے
البانوی حکومت اس معاہدے پر دستخط کرنے اور اسے منظوری کے لیے صدر کو پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے بعد یونان ان پہلے ممالک میں شامل تھا جس نے تعزیت کی اور امداد کی پیشکش کی اسی طرح شمالی یونان میں ٹرین حادثے کے بعد ترکیہ پہلا ملک تھا جس نے تعزیت کی امداد کی پیشکش کی اسی طرح یونانی قیدی کو ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے بیٹے کی آخری رسومات کے لیے بھی یونان منتقل کرنے کی اجازت دی
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے یونان کے وزیر دفاع نے ترکیہ کا دورہ کیا اور ترک ہم منصب حلوصی آقار سے ملاقات کی