ترک ڈائریکٹر مواصلات فرحتین التان نے آذربائیجان کے جنگ سے متاثرہ علاقے گانجا کا دورہ کیا۔
اس علاقے میں آرمینیا نے جنگ کے دوران رہائشی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل حملے کیے۔ جس کے نتیجے میں آذری شہری شہید ہوئے۔
وزیر کا کہنا تھا کہ یہ سب دیکھنے کے بعد اب تو پوری دنیا کو آرمینیا کے مظالم کے خلاف آٹھانی چائیے لیکن عالمی رد عمل ایک طویل خاموشی کے سوا کچھ بھی نہیں۔


آذربائیجان میں ترکش بولنے والی ریاستوں کی تعاون تنظیم (ترک کونسل) کے اجلاس میں شرکت کے بعد وزراء اور اعلی عہدیداروں نے گانجا کا دورہ کیا ، جہاں آرمینیا نے میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں 26 شہری ہلاک ہوئے۔
وزیر نے حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کا دورہ بھی کیا جس میں دس افراد شہید ہوئے۔


