
پاکستان کے تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے معززین نے یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے اسلام آباد سنٹر کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر خورشید ندیم، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود اور سینئر کنسلٹنٹ محمد رفیق طاہر سمیت ممتاز شخصیات نے حال ہی میں یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد سینٹر کا دورہ کیا۔
وفد نے مرکز کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور روایتی ترک تیر اندازی کے حیرت انگیز تجربے سے لطف اٹھایا۔