(رپورٹ: عبید الرحمن ہمدانی)
جمہوری عوامی پارٹی (CHP)کا اتوار بازار میں بروشرتقسیم کرنے پر ہنگامہ
صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر ایردوان مخالفین کو اپنی انتخابی مہم کمپین میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ عوام میں جمہوری عوامی پارٹی (CHP)کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے۔
ترکیہ کے شہر قتاہیہ کے اتواربازار میں صدارتی انتخابات کے لئے جمہوری عوامی پارٹی (CHP)کی طرف سے بروشرتقسیم کرنے پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔
دکانداروں نے اشتعال میں آتے ہوئے جمہوری عوامی پارٹی (CHP) کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے PKKدہشت گردوں کے حامیوں باہر نکلو کے نعرے لگانے شروع کر دئے۔
اشتعال انگیزی! تھوڑی ہی دیر میں بڑھتے ہوئے کشیدگی اختیار کر گئی اس دوران دوکانداروں اور جمہوری عوامی پارٹی (CHP)کے اہلکاروں کے درمیان شدید بحث ہوئی، جس میں CHP خواتین کی برانچ کے اراکین بھی شامل تھے، جو اپنے بروشر تقسیم کرنا چاہتے تھے، لیکن دکانداروں کے ردعمل اور’’ PKKدہشت گردوں کے حامیوں باہر نکلو‘‘ جیسے نعروں سے ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ جس پر پولیس کو آنا پڑا لیکن دکاندارروں اور وہاں پر موجود لوگوں کا اسرار تھا جمہوری عوامی پارٹی والے سارے لوگ بازار ترک کر دیں۔
جب بازار میں کشیدگی کم نہ ہوئی تو پولیس نے مداخلت کرکے فریقین کو پرسکون کیا۔
