ترکی میں بحیرہ مرمرہ میں گندگی کی موٹی تہہ جمنےکے بعد سمندری حیات کی حفاظت کے لیے آلات نصب کر دیے گئے۔
ترک وزارت ماحولیات و شہری آبادی مراد قرم نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ بحیرہ مرمرہ میں سمندری حیات کو آکسیجن کی اسپلائی جاری رکھنی کے لیے آلات نصب کر دیے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ سمندر میں 4 مقامات پر آلات نصب کیے گئے ہیں جو 30 میٹر کی گہرائی تک آکسیجن فراہم کریں گی۔
شمسی توانائی سے چلنے والے یہ آلات 500 مربع میٹر تک اکسیجن فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

