turky-urdu-logo

خاندانی نظام کسی بھی ملک کے مستقبل کے لئے ادارے کی حیثیت رکھتا ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ خاندانی نظام کسی بھی ملک اور معاشرے کے بہتر مستقبل کے لئے ایک ادارے کی حیثیت رکھتا ہے اور مغربی ممالک اس ادارے سے محروم ہو چکے ہیں۔

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے خواتین کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی اپنے خاندانی نظام کو بچانے کے لئے ہونے والے تمام حملوں کو ناکام بنائے گا کیونکہ کسی بھی معاشرے کا خاندانی نظام اگر تباہ ہو جائے تو معاشرے برباد ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا ترکی میں خاندانی نظام کو ایک مقدس مقام حاصل ہے۔ دنیا میں آج جو قومیں مختلف معاشرتی برائیوں میں مبتلا ہو چکی ہیں اس کی بڑی وجہ صرف اور صرف خاندانی نظام کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاندانوں کی تباہی سے سماجی مسائل پیدا ہوتے ہیں اور نوجوان نسل شراب نوشی، نشہ کرنے اور مذہبی اقدار کی پامالی کی طرف راغب ہو جاتی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ان کی حکومت خواتین، بچوں، نوجوانوں اور ضعیف افراد کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ ترکی کی لیبر فورس میں خواتین کی نمائندگی 31 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ خواتین اساتذہ کا تناسب 60 فیصد جبکہ سرکاری اداروں میں ان کی شمولیت 40 فیصد ہے۔ سیاست میں بھی خواتین کی نمائندگی متاثر کن ہے اور وہ تیزی سے سیاست کی طرف آ رہی ہیں۔

استنبول کی بوغازیجی یونیورسٹی میں ہونے والے حالیہ واقعے کا زکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ کچھ نوجوانوں نے بیرونی دباوْ میں آ کر ہنگامہ شروع کر دیا ہے۔ حکومت کسی صورت علم کے ان مراکز کو دہشت زدہ بنانے کی اجازت نہیں دے گی۔

Read Previous

ترکی: پاکستان سفارتخانے میں یوم یکجہتی کشمیر کی خصوصی تقریب

Read Next

ترکی نے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

Leave a Reply