fbpx
ozIstanbul

پاکستان میں سعودی فرماں رواں کے نام سے عالیشان مسجد بنانے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام سے منسوب عالیشان مسجد بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کےمطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے نام سے منسوب مسجد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں تعمیر کی جائے گی جو یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں ہوگی۔

عرب میڈٰیا کا بتانا ہےکہ مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے تعمیر کیے جانے والے ہال میں 4 ہزار مرد نمازیوں کی گنجائش ہوگی جب کہ خواتین کی عبادت کے لیے الگ ہال تعمیر کیا جائے گا جس میں 2 ہزار خواتین بیک وقت عبادت کرسکیں گی۔

عرب میڈیا کےمطابق اس منصوبے میں شاہ سلمان کے نام سے میوزیم اور لائبریری بھی تعمیر کی جائے گی جب کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے نام سے کانفرنس ہال موجود ہوگا، اس کے علاوہ منصوبے میں وسیع پارکنگ اور ایڈمنسٹریٹو ایریا بھی شامل ہوگا۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ مسجد کے بیرونی حصے میں تقریباً 6 ہزار افراد کی موجودگی کی گنجائش ہوگی۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان ان دنوں تین روز کے دورہ سعودی عرب پر ہیں۔

پچھلا پڑھیں

واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کردیا

اگلا پڑھیں

فلسطین: ترکی کی مسجد اقصی پر حملے کی سخت مزمت

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے