turky-urdu-logo

ترکی میں سیلاب ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 71 ہو گئی

ترک حکام کے مطابق بحیرہ اسود میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں اب تک 71 افراد  جاں بحق ہوچکے ہیں.

ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے نتیجے میں   ساحلی شہر قسطامونو میں 60  افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

10  افراد سینوپ صوبے میں  جاں بحق ہوئے ہیں اور برتین صوبے میں ایک شخص کے جاں  بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے جبکہ  زخمی ہونے والے  8 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سیلاب زدہ علاقوں  سے شہریو ں  یو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ برتین میں  341 ، قسطامونو میں 1 ہزار 480 افراد جبکہ سینوپ میں  560 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

ترک صدر ایردوان نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا  اور  شہریوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

Read Previous

افغانستان:امریکا نے افغان فوج کی ناکامی کا اعتراف کر لیا

Read Next

ترکی میں 8 کروڑ 5 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگا دی گئی

Leave a Reply