Turkiya-Logo-top

شام: دمشق میں فوجی بس میں دھماکہ 14 افراد جاں بحق

شام کے دارالحکومت دمشق میں فوجی بس میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ( اے ایف پی) کے مطابق بدھ کے روز شام کے دارالحکومت دمشق میں 2 دھماکا خیز ڈیوائسزکے ذریعے فوجی بس کو نشانہ بنایاگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 13افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی  ہوگئے ۔

 اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ہم نے اس طرح کا دھماکا کافی عرصے بعد دیکھا ،ہم نے سوچا تھا کہ ایسے دھماکے ختم ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ دھماکےکی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

Read Previous

سعودی عرب کی رشیئن الیکٹرانک وارفیئر سسٹم میں دلچسپی

Read Next

پاکستان: ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایف سی اور پولیس کے 4 اہلکار شہید

Leave a Reply