turky-urdu-logo

ترک سینیما کے مایہ ناز اداکار جنید آرکین انتقال کر گئے

مایہ ناز ترک اداکار جنید آرکین وفات پا گئے۔

ترک سینیما کی تاریخ میں اپنی بے مثال فلموں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے جنید آرکین کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ ان کی موت حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی ہے۔

جنید آکین کا اصلی نام فخر الدین جُریکلی باتیر تھا جو کہ سن 1937 میں ایسکی شہر میں پیدا ہوئے تھے۔

پیشے کے اعتبار سے وہ ایک ڈاکٹر تھے جنہوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز سن 1963 میں کیا تھا۔

اس موقع پر ٹی وی کے مختلف اداکاراؤں  ،پروڈسر ز، نے اظہار افسوس بھی کیا   ۔ مشہور پروڈیوسر مہمت بزداغ نےکہا کہ جنید ترک سیمینا کے ماسٹر اور ہمارے بچپن کے ہیرو تھے۔انہوں نے وبائی مرض کورونا سے لڑ  کے سیٹ پر دلیرانہ واپسی کی  تھی ۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے

کو رولش عثمان کے ہیرو براق ازچیوت نے بھی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ  یہ ہمارے  لیجنڈری اداکار تھے اور ہمارے دلوں میں ان کا بہت خاص مقام تھا اور یہ مقام ہمیشہ رہے گا ۔ ان کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا تھا  ۔ بے شک   جنید آرکین ایک بےحد ملنسار، خوش اخلاق شخص تھے۔ ہم ان کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں

خیال رہے کہ جنید آرکین  کورولش  عثمان  میں سفید داڑھیوں کے لیڈر کا کردار ادا کرنے والے اداکار تھے  سیریز کی شوٹنگ کے دوران کرونا  کے وبائی مرض میں بھی مبتلا رہے۔ طبیعت  سنبھلتے  ساتھ ہی انہوں نےا پنی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کر دیا تھا

Read Previous

ترکیہ میں پاکستانی طلبہ تنظیم "پاکس ترک” کے قیام کے بعد پہلا گرینڈ میٹ اپ

Read Next

ترکیہ فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر رضامند ہو گیا

Leave a Reply