
کروشیا اور ارجنٹائن نے شاندار کارکردگی کی بدولت فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
کروشیا نے پہلے کوارٹر فائنل میں5مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل اور ارجنٹائن نے نیدرلینڈز کو شکست دی۔
دونوں میچز کا فیصلہ پینلٹیز پر ہوا۔
فیفا کے زیر اہتمام فٹ بال ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے قطر میں جاری ہیں۔
ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم، دوحہ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد برازیل کو پینلٹیز پر شکست دے دی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔
اضافی وقت میں برازیل کے نامور فٹ بالر نیمار نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی مگر یہ برتری زیادہ دیر قائم نہ رہی اور 12 منٹ بعد کروشیا کے برنو پیٹکووچ نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔
یوں اضافی وقت میں بھی میچ 1۔1 گول سے برابر رہا اور میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کو5۔5پینلٹی ککس دی گئیں جس میں کروشیا نے برازیل کو 2 کے مقابلے میں 4گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ،