turky-urdu-logo

دنیا کا سب سے بڑا سرمایہ کار بینک کریڈٹ سوئس مشکلات سے دوچار

دنیا کا سب سے بڑا سرمایہ کار بینک کریڈٹ سوئس مشکلات سے دوچار ہے۔

اسکینڈلز اور مالی نقصانات سے نبرد آزما بینک کی تنظیمِ نو کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

بے لگام سوشل میڈیا نے بینک کو بے بس کر کے رکھ دیا ہے۔

بینک کے بانڈز کی انشورنس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

حصص کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں۔

سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ  رہی ہے۔

اسکینڈلز اور مالی نقصانات سے نبرد آزما کریڈٹ سوئس نے تنظیمِ نو کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر برپا طوفان نے بینک انتظامیہ کو بے بس کر کے رکھ دیا ہے۔

دوسری طرف دنیا کے سب سے سرمایہ کار گروپ کے حصص کی قیمت کسی طور تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

بینک کے ویلتھ منیجمنٹ کلائنٹس نے کریڈٹ سوئس کے موجودہ حالات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

کچھ بڑے سرمایہ کاروں نے اپنا پیسہ نکالنے کی بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے۔

بینک کے ترجمان نے بتایا کہ وہ اپنے اسٹریٹجک پارٹنرز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

کریڈٹ سوئس کو اپنے کچھ بزنس فروخت کرنے کےلئے اچھے گاہکوں کی تلاش میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

بینک کو اپنی تنظیمِ نو کے لئے سرمایہ کار نہیں مل رہے ہیں۔

دوسری طرف بینک کے حصص کی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں۔

بے لگام سوشل میڈیا میں بینک کے کریڈٹ رسک پر قیاس آرائیوں سے حالات بگڑ گئے ہیں۔

کریڈٹ سوئس کے بانڈز کی انشورنس کی لاگت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Read Previous

گیس، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی آجائے گی: افغان وزارت تجارت و صنعت

Read Next

آذربائیجان کی آرمینیا کو سرحدی حد بندی کیلیے جلد مذاکرات کی تجویز

Leave a Reply