turky-urdu-logo

کورونا وائرس کی عالمی وبا ٹورازم سیکٹر کی 6کروڑ نوکریاں کھا گئی، ساڑھے ہزار ارب ڈالر کا نقصان

دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے والی کورونا وائرس کی عالمی وبا سے سیاحت کے شعبے کے 27 کروڑ 20 لاکھ روزگار ختم ہو گئے۔

ٹورازم انڈسٹری کے ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں سیاحت کی صنعت کو 4 ہزار 500 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ سفری پابندیوں، سرحدوں کی بندش اور صارفین کی طرف سے ڈیمانڈ میں غیر معمولی کمی کے باعث عالمی معیشت میں 49.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی مجموعی مالیت 4 ہزار 700 ارب ڈالر بنتی ہے۔

ٹورازم انڈسٹری کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال سیاحتی شعبے میں 6 کروڑ 20 لاکھ افراد بے روزگار ہو گئے اور اس وقت 27 کروڑ 20 لاکھ لوگ اب اس صنعت سے وابستہ ہیں جو اپنا روزگار چلا رہے ہیں۔

ابھی دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا میں کمی نہیں آئی ہے۔ بیشتر ممالک میں کورونا ویکسین کے پروگرام شروع ہو چکے ہیں لیکن دوسری طرف وائرس کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

غیر ملکی فضائی سفر میں گذشتہ سال 70 فیصد کمی آئی تھی جبکہ مقامی فضائی سفر بھی 45 فیصد کم ہو گیا ہے۔ انڈسٹری رپورٹ کے مطابق سیاحت کے شعبے کی سرگرمیاں آئندہ سال بحال ہونے کی امید ہے کیونکہ ابھی بھی کئی ممالک میں سفری پابندیاں عائد ہیں۔ کنزیومر ڈیمانڈ کم ہے اور 2021 کا ٹورازم سیزن بھی مکمل طور پر بحال ہونا ممکن نظر نہیں آتا۔

Read Previous

ترکی کی مصر کو سوئز نہر میں پھنسے بحری جہاز کو ریسکیو کرنے میں مدد کی پیشکش

Read Next

آذربائیجان: 2021 میں گیس برآمدات میں اضافہ

Leave a Reply