turky-urdu-logo

پاکستان: بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 145واں یوم پیدائش جوش وجذبےسے منایا جا رہا ہے

بابائے قوم محمد علی جناح کے 145 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر پاکستان کے شہر کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔

 تقریب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے مزارِ قائد کی سکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھالیں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے، جنہوں نے بانیٔ پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

قوم کی جانب سے بانیٔ پاکستان کو سلام پیش کیا گیا اور ساتھ ہی قومی ترانہ پڑھا گیا، مہمانِ خصوصی نے اس موقع پر پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی میجر جنرل عمر احمد بخاری نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

خیال رہے کہ قائد کے مزیر پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب سال میں 3 بار، 14 اگست، 6 ستمبر اور  25 دسمبر کو منعقد ہوتی ہے۔

 تقریب میں نیوی، ائیر فورس اور پی ایم اے کاکول کے کیڈٹس بالترتیب ذمے داریاں سنبھالتے ہیں۔

Read Previous

حضور اکرم ﷺکی شان میں گستاخی کرنا آزادی رائے نہیں ہے، روسی صدر

Read Next

سعودی عرب: منی لانڈرنگ کے الزام میں 5 پاکستانی گرفتار

Leave a Reply