
لاہور میں ترک قونصل جنرل ایمر اوزبے نے کہا کہ ترکی، پاکستان اور آذربائیجان تین ملک ایک قوم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی گلوکار اسعد قریشی سے ملاقات کے دوران کیا۔
قونصل جنرل نے ‘ترکی،پاکستان،آذربائیجان دوستی’ کا مشترکہ ترانہ بنانے پر گلوکار کا شکریہ ادا کیا اور ترکی آنے کی دعوت دی۔
اسعد قریشی کا کہنا ہے کہ اس ترانے کا مقصد تینوں ممالک کو قریب لانا ہے اور آپس میں دوستی اور محبت کے رشتے کو مزید و مستحکم کرنا ہے۔
گلوکار نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ملاقات کی تصویر شئیر کی اور بتایا کہ ملاقات کے بعد انہوں نے ایمر اوزبے کو شلوار قمیض کا تحفہ بھی دیا۔
ترانہ ‘ترکی اردو’ نے ریلیز کیا جسے تینوں ممالک کے مختلف ٹی وی چینلز بھی نشر کرچکے ہیں۔