turky-urdu-logo

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک سب سے زیادہ اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 118 افراد انتقال کر گئے۔

اعداد وشمار کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک بھر میں  کورونا کے 50 ہزار 5 سو 20 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 ہزار 3 سو 18 لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گذشتہ 24  گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسیز کی شرح 8.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار 6 سو19 ہو چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر کیسیز کی تعداد 7 لاکھ 60ہزار 34 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 38 ہزار 26 سو 7 ہو چکی ہے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسیز کی تعداد 26 لاکھ 9ہزار 4 سو 74 ہو چکی ہے جبکہ 4 ہزار 5 سو 30 لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 25 لاکھ 2 ہزار 9 سو74 ہو چکی ہے اور اب تک 7 ہزار 62لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

صوبہ بلوچستان میں  متاثر ہونے والوں کی تعداد 20  ہزار 3 سو 97 ہو چکی ہے اور ہلاکتیں 217 تک تجاوز کر چکی ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ  2 سو 75 ہو چکی ہے اور 2 ہزار 6سو 83 لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

صوبہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 6 سو 87 لوگ وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 4 سو 7 ہو چکی ہے۔

صوبہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 1 سو 30 ہو چکی ہے اور اب تک 1 سو 3 لوگ اس     سے اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Read Previous

ترکی، پاکستان، آذربائیجان تین ملک ایک قوم ہیں؛ ترک قونصل جنرل

Read Next

طبی ماہرین نے روزے داروں کو خبردار کردیا

Leave a Reply