پاکستان میں کورونا کا جن بےقابو

پاکستان  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک بھر میں  کورونا کے4 ہزار 9 سو 99 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 ہزار 1 سو12 لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گذشتہ 24  گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسیز کی شرح 10.41 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار 8 سو11 ہو چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر کیسیز کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 823ہو چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد7 لاکھ 11ہزار 465  ہو چکی ہے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسیز کی تعداد 28 لاکھ 2ہزار 445 ہو چکی ہے جبکہ 4 ہزار 6 سو 33 لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد30 لاکھ 1 ہزار 114 ہو چکی ہے اور اب تک 8 ہزار 4 سو 10لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

صوبہ بلوچستان میں  متاثر ہونے والوں کی تعداد 22  ہزار 2 سو 78 ہو چکی ہے اور ہلاکتیں 234 تک تجاوز کر چکی ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ  17 ہزار  557ہو چکی ہے اور 3 ہزار 274 لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

صوبہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 5 سو 7 لوگ وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 4 سو 75 ہو چکی ہے۔

صوبہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار3 سو 5 ہو چکی ہے اور اب تک 106  لوگ اس سے اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 75 ہزار 67 ہے اور اب تک 679 مریض اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Read Previous

بھارت میں یومیہ کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ قائم، یچھلے چوبیس گھنٹوں میں 3 لاکھ 80 ہزار کیسز رپورٹ

Read Next

پاکستانی اداکارہ آئزہ خان اور ترک اداکارہ کلثوم علی کی دوستی سوشل میڈیا پر مشہور

Leave a Reply