اقوام متحدہ کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ کورونا موسمی بیماری بن کر رہ جائے گا۔
اقوام متحدہ کی ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی 16 رکنی ٹیم کے مطابق تنفس کی بیماریاں عام طور پر موسمی ہوتی ہیں۔ امکان ہے کہ کورونا بھی کچھ عرصے بعد موسمی زلزلہ زکام بن کر رہ جائے گا۔
البتہ فلحال کورونا کو محض موسمی بیماری سمجھ کر احتیاط چھوڑنا بیوقوفی ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت کورونا کی تیسری لہر سے دنیا بھر میں کیسز اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے علاوہ ازیں ویکسی نیشن مہم کا سلسلہ بھی بیشتر ممالک میں جاری ہے۔
دسمبر 2019 میں شروع ہونے کے بعد سے اب تک کورونا وائرس 192 ممالک میں 2.67 ملین لوگوں کی جانیں لے چکا ہے۔
امریکہ ، انڈیا اور برازیل اب تک کے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہیں۔