پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 114 افراد انتقال کر گئے۔
اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 53 ہزار 8 سو 18 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 ہزار 8 سو 70 لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسیز کی شرح 10.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 8 سو42 ہو چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر کیسیز کی تعداد 8 لاکھ 41ہزار8 سو ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 4 ہزار 976 ہو چکی ہے۔
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسیز کی تعداد 27 لاکھ 5ہزار 815 ہو چکی ہے جبکہ 4 ہزار 5 سو 76 لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد28 لاکھ 2 ہزار 469 ہو چکی ہے اور اب تک 7 ہزار 7 سو 99لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
صوبہ بلوچستان میں متاثر ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار 3 سو 65 ہو چکی ہے اور ہلاکتیں 227 تک تجاوز کر چکی ہیں۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 1 سو 875 ہو چکی ہے اور 3 ہزار 129 لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
صوبہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 1 سو 93 لوگ وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 4 سو 55 ہو چکی ہے۔
صوبہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 2 سو 41 ہو چکی ہے اور اب تک 1 سو 4 لوگ اس سے اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
