پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے نئے مریضوں کی تعداد بڑھتے ہوئے 8 ہزار 904 ہوگئی۔
تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے666 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 932 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 12 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 570 ہوگئی۔
دوسری جانب وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے پر کراچی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔
Tags: پاکستان میں کورونا وائرس