turky-urdu-logo

ترکیہ اور روس تمام شعبوں میں کامیابی سے ترقی کر رہے ہیں،روسی صدر

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کامیابی سے جاری ہے۔

پیوٹن نے اپنے ترک ہم منصب صدر ایردوان کے ساتھ ساحلی شہر سوچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس اور ترکیہ کے درمیان کثیر جہتی تعاون جو کہ اچھی ہمسائیگی، شراکت داری اور باہمی فائدے کے اصولوں پر مبنی ہے تمام شعبوں میں کامیابی سے ترقی کر رہا ہے۔

یہ کہتے ہوئے کہ انہوں نے اور اصدر ایردوان نے دو طرفہ تعاون کے جذبے کے تحت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، پیوٹن نے کہا کہ یہ بات چیت "تعمیری اور کاروباری ماحول” میں ہوئی۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے بین الاقوامی اور علاقائی ایجنڈے پر موجودہ موضوعات پر خیالات کا تبادلہ کیا اور بلا شبہ، آج کی بات چیت تمام شعبوں میں روس-ترک شراکت داری کو مزید فروغ دینے میں مدد کرے گی۔

پیوٹن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اور صدر ایردوان نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں مسلسل ترقی کو سراہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی حجم 2022 کے آخر میں 86 فیصد بڑھ کر ریکارڈ 62 بلین ڈالر تک پہنچ گیاہے۔

پیوٹن نے توانائی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں روس-ترک تعاون "حقیقت میں سٹریٹجک نوعیت” کا ہے اور یہ کہ روس نے ترک اسٹریم اور بلیو اسٹریم گیس پائپ لائنز کے ذریعے ترکیہ کو 21.5 بلین کیوبک میٹر (bcm) گیس فراہم کی ہے۔

روس ہمیشہ سے گیس کا ایک قابل اعتماد اور ذمہ دار سپلائر رہا ہے اور رہے گا۔ ہم ترک معیشت کو اس سستے لیکن انتہائی موثر اور ماحول دوست قسم کے ایندھن کی فراہمی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Read Previous

بحیرہ اسود اناج معاہدے کا بحال ہونا ضروری ہے، صدر ایردوان

Read Next

فلسطینی صدر کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ،فلسطینی شہریوں پر عائد پابندیاں ختم کرے اور فلسطین کےساتھ تعلقات معمول پر لانے کا مطالبہ

Leave a Reply