turky-urdu-logo

آذربائیجان اور ترکی کے قونصل جنرلز کی امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات

امریکی شہر لاس اینجلس میں آذربائیجان اور ترک قونصل جنرلز نے امریکہ کی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کی۔

آذربائیجان کے قونصل جنرل نسیمی آغایوف نے کاراباخ کی حالیہ جنگ میں ترکی اور پاکستان کی سیاسی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہی وہ غیر مشروط حمایت تھی جس نے آذربائیجان کا حوصلہ بڑھایا اور 30 سال سے مقبوضہ علاقے فتح کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

آذربائیجان کے سفیر نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیویارک اور واشنگٹن سمیت پورے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی نے کاراباخ کی جنگ کے دوران آذربائیجان کے حق میں مظاہرے کئے جس میں آرمینیا کے ظلم و ستم کو اجاگر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے سفارتخانے نے امریکہ میں پاکستانی اور ترک کمیونٹیز کے ساتھ روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ ملاقات اسی تناظر میں کی جا رہی ہے۔

نسیمی آغایوف نے کہا کہ امریکہ میں آرمینیا کی لابی نے پاکستان کے خلاف ایک شرمناک مہم شروع کی جو انتہاپسند گروپ کے مکروہ چہرے کو واضح کرتی ہے۔

ترک قونصل جنرل جان اوغوز نے کہا کہ تینوں ملکوں کے مضبوط تعلقات اور دوستی کی مثال اس سے بہتر نہیں دی جا سکتی کہ آذربائیجان، ترکی اور پاکستان تین الگ ملک لیکن ایک قوم ہے۔

انہوں نے کیلیفورنیا میں آرمینیا کی طرف سے پاکستانی اور ترک کمیونٹی کے خلاف تشہری مہم کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کی مخالفت کے باوجود تینوں ملکوں کے عوام کے درمیان بھائی چارہ اور محبت بڑھتی جا رہی ہے۔

Read Previous

ترکی: میڈیم رینج ایئر ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ

Read Next

علی شاہین کا ترکی اردو کے نام خصوصی پیغام

Leave a Reply