
رجب طیب ایردوان کو صدارتی انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کرنے پرمسلم ممالک کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے رجب طیب ایردوان کو فتح حاصل کرنے پر مبارک باد کے لیے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں تاریخی کامیابی پر صدر ایردوان کو مبارک باد دی اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ان انتخابات کے نتائج ترک عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہونگے
ترک صدر جب طیب ایردوان اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے دونوں ممالک کے علاقائی امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ اسی طرح ملائیشیا کے صدر نے بھی ترک صدر کو مبارک باد کے لیے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کہا کہ بے شک یہ ترکیہ کی جیت ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ترکیہ اور ملائیشیا ک تعلقات میں مزید بہتری آئے گی
خیال رہے کی اتوار کو ہونے والے غیر سرکارہ نتائج کے مطابق صدر ایردوان نے
52.16 فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جب کہ اپوزیشن رہنما کمال کلچدار اولو نے 47.84 فیصد ووٹ حاصل کیے۔