
ترک رہنما نے نیویارک میں ترکیہ-یو ایس بزنس کونسل کے زیر اہتمام ایک تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ مئی میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد ترکیہ کے معاشی استحکام پر دنیا کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔
ترک کاروباری حلقوں کی امریکی معیشت میں نمایاں شراکت پر روشنی ڈالتے ہوئے، صدر ایردوان نے نوٹ کیا کہ ترکیہ کی کمپنیوں کی امریکہ میں براہ راست سرمایہ کاری گزشتہ دہائی کے دوران تقریباً 8.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
صدر نے کہا کہ ہم کاروباری نمائندوں کی کوششوں سے سرمایہ کاری کے ان اعداد و شمار میں باہمی طور پر اضافہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار اور برآمدات کو ترجیح دینے والی پالیسیوں کے ذریعے پائیدار ترقی کا ماحول قائم کرنے پر پر عزم ہے۔
ملک کے درمیانی مدت کے پروگرام کی طرف رجوع کرتے ہوئے، صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ کا مقصد "معاشی نمو پر سمجھوتہ کیے بغیر مالیاتی اور آمدنی کی پالیسیوں کے ٹولز کو لاگو کرکے افراط زر میں اضافہ کرنے والے عوامل کو ختم کرنا ہے۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ ہماری اقتصادی اور تجارتی مصروفیات ہمارے دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم پہلو ہیں۔ پچھلی دہائی کے دوران، ہمارے دو طرفہ تجارتی حجم میں 1.5 گنا اضافہ ہوا ہے۔
ترک رہنما نے کہا کہ امریکہ ترکیہ کی برآمدات کے لیے دوسری سب سے بڑی منزل اور درآمدات کا پانچواں بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔
2022 کے آخر تک، ہماری دو طرفہ تجارت کا حجم 32 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ ہم امریکہ کے ساتھ اپنے سیاسی تعلقات کو مضبوط کرتے ہیں، ہمیں اقتصادی میدان میں بھی اپنے تعاون کو وسیع اور متنوع بنانا چاہیے۔
صدر نے امریکہ کی طرف سے سٹیل اور ایلومینیم کے شعبوں میں اضافی کسٹم ڈیوٹی کے نفاذ جیسے یکطرفہ اقدامات سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی امید بھی ظاہر کی۔