ozIstanbul

چلی کے فٹبال کلب کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

القدس میں مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں سے چلی کے فٹبال کلب ڈپورٹیوو فلسطینی نے یکجہتی کا اظہار کیا۔
فٹ بال کھلاڑیوں نے میج سے قبل سروں پر کیفیہ (عربوں کا روایتی رومال) باندھ کر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔
ڈپورٹیوو فلسطینی کا فلسطین سے تعلق کئی صدیوں پرانہ ہے۔ 1920 میں فلسطینی مہاجرین نے اس کلب کی بنیاد رکھی۔
یروشلم کے قریبی علاقے شیخ جراح میں پچھلے کئی روز سے جاری احتجاج پر پولیس حملے سے حالات مزید سنگین ہو گئے جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ متعدد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

۔

پچھلا پڑھیں

فیس بک کے بانی زکربرگ کا شدید ردعمل کے بعد مواد کی پالیسیوں پر نظرثانی کا وعدہ

اگلا پڑھیں

فیس بک صارفین کے لئے کون سا نیا فیچر لا رہا ہے؟

تبصرہ شامل کریں