صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں ترکیہ کی احتساب عدالت کی 161ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کیا۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم انشاء اللہ 29 اکتوبر 2023 کو اپنی جمہوریہ کی 100ویں سالگرہ منائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ اپنے تمام اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے،ہم ایک قوم کی حیثیت سے اپنی جمہوریہ کی صد سالہ سالگرہ کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائیں گے۔ ہم ایک ساتھ مل کر اس صدی پرانے پل کی عظمت کا مشاہدہ کریں گے جسے ہم نے ماضی سے مستقبل تک بنایا ہے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ جمہوریہ کی پہلی صدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نئے افق کی طرف بڑھ رہے ہیں، صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اس اہم سالگرہ کو ایک بالکل نئے وژن کے آغاز میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جو ہماری اگلی صدی پر اپنا نشان چھوڑے گا۔
انکا کہناتھا کہ ترکیہ کی صدی ایک جامع روڈ میپ ہے جو ہمارے ملک کو عصری تہذیبوں کی سطح سے اوپر اٹھائے گی۔ ترکیہ کی صدی ہماری قوم کے صدیوں پرانے خوابوں کو حقیقت بنانے اور اس سے بھی بڑے اہداف کی طرف بڑھنے کی قرارداد ہے۔
مزید اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ اس وقت تک سکون محسوس نہیں کر سکیں گے جب تک کہ وہ ترکیہ کے اہداف حاصل نہیں کر لیتے اور آنے والی نسلوں کو ایک ایسا ملک نہیں چھوڑ دیتے جس میں وہ خوشی اور خوشحالی کے ساتھ زندگی گزاریں۔
