کینیڈا کی وزیرِ خارجہ میلینی جولی نے بھارت کے باقی ماندہ سفارتکاروں کو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ،”کینیڈا اپنی سرزمین پر کسی بھی قسم کی جارحانہ کاروائیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔”کینیڈا کی وزیرِ خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کی پولیس کے پاس بھارتی حکومت اور سفارتکاروں کے خلاف کینیڈا میں موجود سکھ علیحدگی پسندوں کے مبینہ قتل اور دھمکانے کے شواہد موجود ہیں۔” اُنہوں نے مزید کہا کہ "کینیڈا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ملک نے تخریب کاری کی کوشش کی ہے، جِسے کینیڈا کسی صورت میں برداشت نہیں کرے گا۔”
واضح رہے کہ رواں ہفتے کینیڈا کی جانب سے بھارتی ہائی کمشنر سمیت 6 سفارتکاروں کو ملک بدر کیا گیا۔
