turky-urdu-logo

ترکیہ کے شہر آدانا میں ٹیکنالوجی میلہ، دُنیا بھر سے دفاعی مصنوعات کی نمائش

ترکیہ کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنوفیسٹ  آدانا میں منعقد ہوا۔ فیسٹیول میں دنیا بھر سے دفاعی مصنوعات کی نمائش کی  گئی۔ پانچ روزہ ٹیکنوفیسٹ میں دفاعی سرگرمیوں کا مظاہرہ بھی کیا  گیا۔ ٹیکنو فیسٹ میں ٹیکنالوجی  کے 50 مختلف مقابلے ہوئے جِن میں 140 اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں دُنیا بھر سے 16 لاکھ 40 ہزار افراد نے حصہ لیا۔  مقابلوں میں ڈرونز، منی جیٹس اور مختلف دفاعی مصنوعات کی نمائش کی گئی۔

ترکیہ میں دفاعی مصنوعات کی کمپنی کے مالک سلجوق بیرکتار  کے فائٹر طیارے، کیزلما، اور اکینچی  کے مختلف ماڈلز مرکزِ نگاہ رہے۔

ٹیکنالوجی کے اِس میلے میں صدر ایردوان نے بھی شرکت کی۔ صدر ایردوان نے  عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” ترکیہ دفاعی ساز وسامان تیار کرنے میں دُنیا کی ایک بڑی انڈسٹری بن چُکا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ” اب ہم اُن ممالک کو دفاعی سامان برآمد کرتے ہیں جِنہوں نے ہمیں دفاعی درآمدات دینے سے انکار کر دیا تھا۔”

5 روز پر مشتمل یہ میلہ   نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروانے کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ثابت ہوا۔

Read Previous

اے القدس الوداع

Read Next

اسکندر کباب

Leave a Reply