turky-urdu-logo

یقین ہے کہ امریکہ ترکیہ کو F-16 لڑاکا طیارے فروخت کر ئے گا،امریکہ

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ  وہ "یقین رکھتے ہیں” کہ امریکہ فائٹر جیٹس (F-16) کو ترکیہ کو فروخت کرنے پر غور و فکر کرئے گا۔

جو بائیڈن نے لتھوانیا میں منعقدہ نیٹو سمٹ میں شرکت کے بعد فن لینڈ کے لئے ہوائی جہاز پر سوار ہونے سے پہلے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا۔

ایک سوال پر جو یہ پوچھا گیا کہ جب کہ نیو جرسی سینیٹر باب منینڈیز ترکیہ کو F-16 کی فروخت کے خلاف مخالفت کرتے ہیں تو کیا وہ اپنی مخالفت چھوڑ دیں گے، بائیڈن نے کہا کہ میں یقین رکھتا ہوں کہ ترکیہ سویڈن کو نیٹو میں شامل ہونے کی حمایت جاری رکھے گا اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ہم F-16 فروخت کرنے کی صلاحیت رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو سمٹ کے حصہ کے طور پر یوکرائنی صدر ولادمیر زیلینسکی کے ساتھ اپنی دو طرفہ ملاقات بہت اچھی رہی۔

صدر ایردوان  نے بھی  نیٹو سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹنبرگ اور سویڈن کے وزیر اعظم الف کریسٹرسن کے ساتھ منعقدہ سہ طرفہ ملاقات کے بعد سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی پروٹوکول پارلیمان کو بھیجنے کے لئے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

علاوہ ازیں، صدر ایردوان  نے نیٹو سمٹ کے دوران بائیڈن سے دو طرفہ ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے واشنگٹن کے ساتھ "نیا عملی عمل” کی شروعات کی تعریف کی۔

Read Previous

نئے سفیروں نے ترک صدر کو سفارتی دستاویزات پیش کیں

Read Next

ترک سفارتخانے میں تقریب کا اہتمام

Leave a Reply