Turkiya-Logo-top

پاکستان: وزیراعظم عمران خان سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے کل چین روانہ ہوں گے

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر سرمائی اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے 3 سے 6 فروری 2022 تک چین کا دورہ کریں گے۔

کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سرکاری حکام سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تین روزہ دورے کے دورا ن وزیراعظم عمران خان ،صدر شی جن پنگ اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقات کرینگے ۔

پاکستان اور چینی رہنما ملاقاتوں میں سی پیک سمیت مستحکم تجارتی اور بالخصوص اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ پاکستانی اور چینی رہنماء اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔وزیر اعظم بیجنگ میں چین کے ممتاز کاروباری رہنماؤں اور چین کے سرکردہ تھنک ٹینکس، تعلیمی اداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم اس موقع پر دیگر دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ایک عالمی ایونٹ کے طور پر، سرمائی اولمپک گیمز کا دنیا کے لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، شمولیت اور دوستی کو فروغ دینے میں اہم کردار ہے۔ بیجنگ جلد ہی اولمپک گیمز کے موسم گرما اور سرما دونوں ایڈیشن کی میزبانی کرنے والا پہلا شہر بن جائے گا

Read Previous

فیس بک میسنجر میں اسکرین شاٹ الرٹ کا فیچرجلد متعارف کروا نے کا فیصلہ

Read Next

افغانستان: طالبان نے جنگجوؤں پر تفریحی پارکوں میں اسلحہ لے کر جانے پر پابندی عائد کردی

Leave a Reply