turky-urdu-logo

باشاک شہر ترک لیگ کا ٹائٹل جیتنے والا 6 ویں کلب، صدر کی مارکباد

میڈی پول باشاک شہر نے "بگ تھری” کے تسلط  گالاٹسرائے ، فینرباہس ، بیسکٹاس  توڑتے ہوئے  پہلا ترک سپر لیگ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ترکی سپر لیگ 2019۔2020 سیزن کے 33 ویں ہفتے میں میڈی پول باشاک شہر کلب نے ہیس کابلو کیسری اسپور کو صفر ایک سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اختتام سے ایک ہفتہ قبل اپنی چیمپئن شپ کا اعلان کر دیا ہے۔

باشاک شہر ترکی کی تاریخ  میں ٹاپ فلائٹ جیتنے والی چھٹی ٹیم بن گئ ، اس سے قبل گالاٹسرائے ،  فینرباہس ، بیسکٹاس ، ٹربزونپور اور براساسپور یہ ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔

صدر ایردوان نے کھیل کے بعد  ٹویٹ میں کہا ہے کہ”میں، چیمپئن ٹیم میڈی پول باشاک شہر کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی تمام ٹیموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کی کامیابیوں کا متمنی ہوں”۔

ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ نے بھی سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "2019۔2020 ترکی سُپر لیگ سیزن کو چیمپئن کی حیثیت سے مکمل کرنے والی میڈی پول فٹبال ٹیم کو اور کوویڈ۔19 کی وجہ سے مشکل حالات میں میچ کھیلنے پر تمام ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں”۔ 

Read Previous

میڈیپول باساکشیر نے پہلی بار ترک سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Read Next

بیلن ڈی او آر ایوارڈز 2020، کوروناوئرس کے باعث منسوخ

Leave a Reply