turky-urdu-logo

بحرین نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کر دی

بحرین نے وبائی مرض کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے پاکستان سمیت 5 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرین نے پاکستان اور بھارت سمیت جن 5 ملکوں کے شہریوں پر پابندی لگائی ان میں بنگلادیش، سری لنکا اور نیپال شامل ہیں۔

جن ملکوں کے شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے وہاں پابندی کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

مزید برآں بحرینی شہری اور اقامہ ہولڈرز مستثنیٰ ہوں گے اور بحرین کے شہریوں کو وطن پہنچنے پر 10 روزہ آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔

Read Previous

اسرائیل نے غیر قانونی یہودی آبادکاروں کو مسجد اقصیٰ پر حملے کی اجازت دی، سابق امام مسجد اقصیٰ

Read Next

اسرائیل کو اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک اور کمپنیاں کون کون سی ہیں؟

Leave a Reply