پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آذربائیجان کے قومی دن کی مناسبت سے آذری ایمبیبی کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام۔ تقریب میں سینٹ کے چیرمین محمد صادق سنجرانی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جامہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ کے لیے مزید کوشش کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ تجارتی حجم دونوں ممالک میں قریبی سیاسی روابط کے موافق نہیں ہے۔ پاکستان اور آذربائیجان کے پاس توانائی، زراعت، قدرتی وسائل، سائنس، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں تجارت اور اشتراک کے وسیع مواقعے موجود ہیں۔ ضرورت صرف جامہ حکمت عملی کی ہے۔

چیر مین نے آذربائیجان کی حکومت،پارلیمنٹ اور عوام کو قومی دن کی مبارک باد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان سے سفارتی تعلقات کے 100 سال مکمل ہونے پر جوبلی میڈل پر آذری سفیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے آذربائیجان کی پاکستان کے ساتھ تعلقات اور دوستی کو آگے بڑھانے کی مخلصانہ خواہشات کی نشاندہی ہوتی ہے ۔ انہوں نے خوش دلی سے ایوارڈ قبول کیا اور جمہوریہ آذربائیجان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں سینٹر محمد طلحہ سمیت دیگر سیاسی رہنماوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اہتمام پر کیک بھی کاٹا گیا۔
