8 نومبر کو اسلام آباد میں آذربائیجان کے سفارت خانے نے آذربائیجان کی فتح کے دن پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچا جی بھی موجود تھے۔
تقریب میں شہداء کے لیے گہرے احترام اور تشکر کا اظہار کیا گیا جنہوں نے آذربائیجان کی آزادی، علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے لیے آخری قربانیاں دیں۔
تقریب میں آذربائیجان کی تاریخ اور جدوجہد میں ان کے تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، قوم کے مقصد کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔