turky-urdu-logo

آذربائیجانی صدر کی ترک صدر کو ٹوگ کی پروڈکشن شروع ہونے پر مبارکباد

صدر ایردوان نے اپنے آذربائیجانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

فون کال میں روس کے ساحلی شہر سوچی میں باکو، ماسکو اور یریوان کے مشترکہ بیان اور ترکیہ کی پہلی مقامی طور پر تیار کی جانے والی الیکٹرک کار کے اجراء پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

فون پر بات چیت کے دوران، انہوں نے آذربائیجان، روس اور آرمینیا کے رہنماؤں کی سوچی ملاقات اور دستخط شدہ مشترکہ بیان پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر الہام علی یوف نے ترک صدر کو ترکیہ کی پہلی مقامی طور پر تیار کردہ گاڑی ٹوگ کی پروڈکشن شروع ہونے پر مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے آذربائیجان اور ترکیہ کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کے بہت سے پہلوؤں پر بھی بات چیت کی۔

Read Previous

صدر پیوٹن کا یوٹرن: بحیرہ اسود معاہدے میں واپسی کا اعلان

Read Next

پاکستان-چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

Leave a Reply