turky-urdu-logo

آذربائیجانی صدر کا دورہ ترکیہ

صدر ایردوان نے  دارالحکومت انقرہ میں اپنے سرکاری  دورہ پر آئے ہوئے آذربائیجانی ہم منصب الہام علیوف کا خیرمقدم  کیا۔

رسمی میدان میں پہنچنے پر ترکیہ اور آذربائیجان کے قومی ترانے بجائے گئے اور صدر علی یوف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

صدر علی یوف کے ساتھ ایک مشترکہ کانفرنس میں پریس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کاراباخ میں قبضے کے خاتمے کے بعد خطے میں پائیدار امن کے لیے تاریخی موقع پر زور دیا۔ انہوں نے اس موقع کو دونوں ممالک کے فائدے کے لیے استعمال کرنے کے لیےزور دیا۔

 

ترک خاتون اول امینہ ایردوان اور آذربائیجان کی خاتون اول مہربان علی یوف نے ملاقات کی اور زیرو ویسٹ فاؤنڈیشن اور حیدر علی یوف فاؤنڈیشن کے درمیان ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ خاتون اول امینہ ایردوان نے صدر علی یوف کی حالیہ انتخابی کامیابی پر مسز علیئیوا کو مبارکباد پیش کی ۔


دونوں رہنماؤں نے نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ زیرو ویسٹ فاؤنڈیشن اور حیدر علی یوف فاؤنڈیشن کے ذریعے ماحولیاتی استحکام میں باہمی تعاون کی کوششوں سے خطاب کرتے ہوئے بہتر تعاون کی راہیں تلاش کیں۔

Read Previous

ترک وزیرِ دفاع کی جبوتی ہم منصب سے ملاقات

Read Next

صحابی رسول حضرت ابو ایوب انصاری

Leave a Reply