turky-urdu-logo

آذربائیجان کی فلم انڈسٹری ترکی کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم

آذربائیجان کے وزیر ثقافت کا کہنا ہے کہ آذربائیجان فلمی صنعت میں ترکی کے بہترین تجربے سے فائدہ اْٹھانا چاہتا ہے۔

سال کے اختتامی جائزہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انار کریموف کا کہنا تھا کہ ترکی آذربائیجان کی فلموں کی مشترکہ پروڈکشن 2022 کے ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ ترکی کا کیا ،کریموف کا کہنا تھا کہ اپنے دورے کے دوران انہوں نے ترک حکام سے بہت سی چیزوں پر بات چیت کی جس میں سینما انڈسٹری بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم فلموں کی مشترکہ پروڈکشن کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ہمیں ترکی کے تجربے کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ ترکی نے بہت کم وقت میں سینما کے شعبے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے ہدایت کار اور اداکار اتنے ہی اچھے ہیں جتنے کہ ترک ہدایت کار اور اداکار۔

تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ابھی کے لیے کچھ منصوبو ں پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ مل کر فلمیں بنانا چاہتے ہیں اور یہ مشترکہ پروڈکشن ان فلموں کو نیٹ فلکس پر اسٹریم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔

Read Previous

سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی ہی ترکی کی سیاسی آزادی کی ضمانت ہے؛ صدر ایردوان

Read Next

واٹس ایپ نے گروپس کے لیے کمیونٹی فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا

Leave a Reply