turky-urdu-logo

آذربائیجان ترکیہ کے تعاون سے دفاعی پیداوار میں اضافہ کرے گا،آذربائیجان

آذربائیجان کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ آذربائیجان ترکیہ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر جدید ہتھیاروں، آلات اور گولہ بارود کی اپنی ضروریات پوری کرے گا۔

آذربائیجان کی فوج کی 106ویں سالگرہ کے موقع پر سرکاری میڈیا سے بات کرتے ہوئے، ذاکر حسنوف نے کہا کہ ترکیہ آذربائیجان کا اعلیٰ فوجی تعاون کا شراکت دار ہے اور شوشا اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک اتحادی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترک اور آذربائیجان کی مسلح افواج کا انضمام صرف تربیت اور مشقوں میں نہیں بلکہ تمام شعبوں میں آگے بڑھ رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ تجربہ کے اشتراک کے علاوہ، دفاعی صنعت میں اہم کام کیا جا رہا ہے۔ عنقریب، جدید ترین ہتھیاروں اور آلات یا ان کے پرزوں کی تیاری آذربائیجان میں شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے بتایا  کہ ترکیہ  کی دفاعی صنعت کی تیز رفتار ترقی کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ ہم صرف Bayraktar اور Akinci [ڈرونز] کے بارے میں بات نہیں کر رہے ہیں، ترکیہ کی دفاعی صنعت نے دیگر شعبوں میں بھی بہت ترقی کی ہے۔ آذربائیجان یقینی طور پر اس سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی تنازعات اور ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان تیار ہے اور اپنی ضروریات کا 70 فیصد پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

Read Previous

شانلی عرفہ

Read Next

ترکیہ اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف لبنان کے ساتھ کھڑا ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply