turky-urdu-logo

آذربائیجان کا ترک وزیر دفاع کے لیے دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون کا اعزاز

آذربائیجان نے ترکیہ کے وزیر دفاع حولوسی آقار کو دفاع کے شعبے میں تعاون پر ایوارڈ سے نوازا۔

ترک وزیر دفاع کو باکو میں صدر الہام عالی یوف کی جانب سے وزیر دفاع مدات گلیوف نے "آذربائیجان کی دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون کا ایوارڈ پیش کیا۔

ترک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ  ترکیہ اور آذربائیجان عظیم ترک قوم کے مستقبل، سلامتی اور بہبود کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلیم اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں گہرا تعاون ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پوری ترک دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔

گلیوف نے ترک وزیر دفاع کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ آذربائیجان آپ کا دوسرا گھر ہے۔

انہوں نے آذربائیجان کی فوج کی حمایت کرنے پر وزیر دفاع کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Read Previous

صدر ایردوان کی استنبول سے محبت ، نئی میٹرو ٹرین کا افتتاح کر دیا

Read Next

پاکستان: لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاک- ترکیہ میڈیکیا ایکسپو کا انعقاد

Leave a Reply