
آزربائیجان کے وزیر توانائی پرویز شہبازوف کا کہنا ہے کہ اس سال اب تک آزربائیجان نے مجموعی طور پر 12.7ارب مکعب میٹر گیس برآمد کی ہے۔
جو ملک سے گیس کی برآمد کی سب سے بڑی مقدار ہے ۔
انکا کہنا ہے کہ رواں سال کے اختتام پر ملک سے گیس کی برآمد کا نیا ریکارڈ بن جائے گا۔
آزری وزیر توانائی نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روزاپنے ٹوئیٹر پیغام میں کیا ہے۔
انکاکہنا تھا کہ ترکیہ۔آزربائیجان گیس پائپ لائن (ٹی اے پی) کے ذریعے رواں سال کے آٹھ ماہ کے دوران ترکیہ کو 5.4ارب مکعب میٹر گیس برآمد کی گئی۔
جبکہ مختلف یورپی ملکوں کو ٹرانس یورپ۔آزربائیجان گیس پائپ لائن (ٹی اے این اے پی)کے ذریعے7.3ارب مکعب میٹربیچی گئی ہے۔
جو اپنے آپ میں ہی ایک ریکارڈ ہے۔
Tags: آذربائیجان گیس