صدر ایردوان کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے لیے تمغہِ حسنِ کارکردگی کا اعزاز

صدر ترک جمہوریہ رجب طیب ایردوان اور ترک عوام کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کو تمغہِ حسنِ کارکردگی پیش کیا گیا۔

یہ اعزاز ، حالیہ ترک زلزلوں میں الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم کی جانب سے ترکیہ میں ادا کی گئی گراں قدر خدمات اور غیر معمولی امدادی کاوشوں کے اعتراف میں پیش کیا گیا ۔

اس سلسلے میں ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خود ترک صدر رجب طیب ایردوان بھی موجود تھے۔

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے یہ اعزاز اکرام الحق سبحانی نے وصول کیا ، جنہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی اس امدادی ٹیم کی قیادت کی تھی جو 6 فروری کے زلزلوں کے فوراً بعد ترکیہ اور شام میں ریسکیو کے سلسلے میں بھیجی گئی تھی۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے صدر ایردوان اور ترک بھائی بہنوں کا شکریہ ادا کیا ، اور یہ بھی واضح کیا گیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا واحد مقصد دنیا بھر میں پریشان حال یا مصیبت میں گھرے لوگوں کی مدد کرنا ہے اور ہمارا مطمعِ نظر اللّٰہ کی رضا کے علاوہ کچھ نہیں ۔

حالیہ 6 فروری کے زلزلوں میں جہاں ترکیہ کو بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ، وہیں دنیا بھر سے مختلف ممالک نے ترکیہ کی بھرپور امداد بھی کی۔ مگر ان سرکاری امدادی سرگرمیوں کے علاوہ نجی فلاحی اداروں نے جو کاوشیں کیں، ان کی مثال ملنا مشکل ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ایسا ہی فلاحی ادارہ ہے جو ترکیہ زلزلے کے زخمیوں کی طبی امداد، ریسکیو، ملبہ ہٹانے سے لے کر رہائشی خیموں کی فراہمی تک ہر مرحلے میں پیش پیش رہا، الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم 6 فروری زلزلوں کی تھوڑی دیر بعد ہی ترکیہ روانہ ہونے والی سب سے پہلی نجی بیرونی فلاحی تنظیم تھی۔

Alkhidmat

Read Previous

پاکستان: آسٹریلوی ہائی کمیشن میں انزاک ڈے کی تقریب، ترک سفیر کی شرکت

Read Next

ترک  کمپنی بائیکار کو برکینا فاسو کے سب سے بڑے  تمغے سے نوازا گیا

Leave a Reply