turky-urdu-logo

مسجد اقصیٰ اور فلسطینوں پر حملے کسی صورت قبول نہیں، ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو نے اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن سے ٹیلی فونک  رابطہ کیا۔  انہوں نے فلسطین میں جاری کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسجد ِ اقصیٰ  کا تقدس اور حیثیت ترکیہ کے لیے  ہمیشہ انتہائی اہم  رہے ہیں اور ترکیہ فلسطینی عوام کا ساتھ  دینے کے عمل کو جاری رکھے گا۔

انہوں نے مسجد الاقصیٰ کے تقدس اور حیثیت کے خلاف اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی  جانب سے حالیہ  اشتعال انگیزی اور غزہ اور لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت کی اور کہا ماہ رمضان میں عبادت میں مصروف معصوم انسانو ں پر تشدد ناقابل قبول عمل ہے

ترک وزیر خارجہ  نے مزید کہا کہ  فلسطین  میں جاری کشیدگی میں کمی لانے کے لیے ترکیہ ہر طرح  کا قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے

۔

Read Previous

چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کا یا کسی نئی سرد جنگ کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا،صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ نےاپنے سب وے اسٹیشنوں کو مستند انداز کے ساتھ ڈیزائن کیا ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply