turky-urdu-logo

پاکستان: کراچی کی فیکٹری میں آتشزدگی، 15 افراد جاں بحق

پاکستان کے شہر کراچی کے ضلع کورنگی میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کورنگی شاہ جہاں خان نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک 15 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں

انہوں نے کہا کہ عمارت میں تقریباً 25 افراد پھنس گئے تھے اور سب کے جاں بحق ہونے کا اندیشہ ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں سوٹ کیس اور دیگر سامان بنایا جاتا تھا اور کیمکل کے ڈرمز موجود تھے۔

ادھر ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے نتیجے میں کوئی ہنگامی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے فیکٹری میں 20 سے 25 افراد پھنس گئے تھے، فیکٹری کی کھڑکی توڑ کر لاشوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق اب تک جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں 13 افراد کی لاشیں لائی جاچکی ہیں۔

کراچی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے کے عمل کے دوران ایدھی کا ایک رضاکار گر کر زخمی ہوگیا جسے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Read Previous

پاکستان: آرمی چیف قمر باجوہ کی برطانوی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ سے ملاقات

Read Next

طالبان نے ہمیں کابل ایئرپورٹ کے انتظامی امور کی نگرانی کی پیشکش کی ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply