turky-urdu-logo

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، دفاع و توانائی کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو

پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں ترکیہ کے وزیرِ توانائی الپ ارسلان کا استقبال کیا، جہاں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کے منصوبوں میں شراکت داری خطے کی معاشی مضبوطی اور تکنیکی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی محاذوں پر پاکستان کی مستقل حمایت پر ترکیہ کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔

ترک وزیرِ توانائی الپ ارسلان نے پاکستان کی جانب سے علاقائی استحکام اور ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ترکیہ توانائی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون مزید گہرا کرنے کا خواہش مند ہے۔

Read Previous

ترکیہ پاکستان کا تعاون پوری دنیا کیلیے مشکلات کم کرنے کا ذریعہ بنے گا، محمود اریکان

Read Next

وزیراعظم شہباز شریف سے کرغزستان کے صدر صدر جپاروف کی اسلام آباد میں ملاقات

Leave a Reply