Turkiya-Logo-top

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر اہم گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ ملاقات 16 نومبر کو راولپنڈی میں ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ممکنہ تعاون کے طریقوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر علاقائی صورتحال کے تناظر میں پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل رابطوں، باہمی اعتماد اور قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے دونوں برادر ممالک کے درمیان مستقل روابط اور باہمی اعتماد کا تسلسل ضروری ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

ملاقات میں ہونے والی گفتگو پاکستان اور ایران کے درمیان سیکیورٹی تعاون، سفارتی روابط اور علاقائی استحکام کے حوالے سے باہمی مشاورت کے تسلسل کی عکاسی کرتی ہے۔

Read Previous

ای سی او کے وزرائے خارجہ کا 30واں اجلاس، 2035 تک علاقائی تعاون کا لائحہ عمل منظور

Read Next

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی اور فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

Leave a Reply