turky-urdu-logo

عالمی رہنماؤں کا فلسطین کی مزید زمین پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت، امریکہ کی حمایت

TOPSHOT – Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu points at a map of the Jordan Valley as he gives a statement in Ramat Gan, near the Israeli coastal city of Tel Aviv, on September 10, 2019. – Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu issued a deeply controversial pledge on September 10 to annex the Jordan Valley in the occupied West Bank if re-elected in September 17 polls. He also reiterated his intention to annex Israeli settlements throughout the West Bank if re-elected, though in coordination with US President Donald Trump, whose long-awaited peace plan is expected to be unveiled sometime after the vote. (Photo by Menahem KAHANA / AFP) (Photo credit should read MENAHEM KAHANA/AFP via Getty Images)

اقوام متحدہ، یورپین یونین اور عرب ممالک نے فلسطین کی زمین پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کی سخت مخالفت کی ہے لیکن امریکہ نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یکم جولائی سے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے غزہ کی پٹی کے مغربی کنارے کے مزید 30 فیصد علاقے کو اسرائیل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی فوج کو تیاری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

عالمی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم سے خطے میں ایک نئی مذہبی جنگ چھڑ جائے گی۔ اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کو اپنے منصوبے کو ترک کرنے کیلئے دباؤ ڈالیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹررز نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مغربی کنارے کے مزید علاقوں پر قبضے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے کوآرڈینیٹر نِکولے ملادینوو نے کہا ہے کہ اس منصوبے سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 25 سال سے مشرق وسطیٰ میں جاری امن کی کوششوں کو یہ منصوبہ خاک میں ملا دے گا۔

سات یورپی ممالک بیلجئم، برطانیہ، ایسٹونیا، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ اور ناروے نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مغربی کنارے کے 30 فیصد علاقے پر اسرائیلی یہودی بستیوں کے قیام سے خطے میں امن کی کوششوں کو دھچکا لگے گا۔ ان ممالک کا کہنا ہے کہ فلسطین کی زمین پر قبضہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور یہ ممالک اسرائیل کے اس فیصلے کی کسی صورت توثیق نہیں کریں گے۔

عرب لیگ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی منصوبہ مشرق وسطیٰ میں ایک نئی جنگ کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اگر اسرائیل اپنے منصوبے سے باز نہ آیا تو خطے میں ایک نئی مذہبی جنگ چھڑ جائے گی۔ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابولغیث نے کہا کہ اسرائیلی منصوبہ خطے میں ان کی کوششوں کیلئے خطرہ ہے اور اس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو جائے گا۔ دوسری طرف امریکہ نے اسرائیلی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری کی تشویش کو بلا جواز قرار دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم اسرائیلی عوام کا حق ہے اور وہ اپنی خودمختاری کے فیصلے خود کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

Read Previous

ڈرائیو ان پنڈال میں ترکی ڈانس گروپ کی کارکردگی

Read Next

سمندری پینل کے مطابق گہری سمندری کان کنی غیر تلاش شدہ پرجاتیوں کو تباہ کر سکتی ہے

Leave a Reply