turky-urdu-logo

کاراباخ کے علاقے سے ایک اور اجتماعی قبر دریافت

آرمینیا سے خالی کروائے گئے کاراباخ کے علاقے میں آرمینیائی تشدد کا شکار ہونے والے آذربائیجانی فوجیوں کی ایک اور اجتماعی قبر دریافت ہونے کے بعدبیرون ملک مقیم آذربائیجانی باشندوں کی تنظیموں نے بین الاقوامی اداروں سے آرمینیاکے خلاف فوری طور پر جنگی جرائم پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

آذربائیجانی باشندوں کی تنظیموں نے گذشتہ روزنکورنوکاراباخ کے خوجاوند ضلع کے ایڈیلی گاؤں میں دریافت ہونے والی 12انسانی ڈھانچوں پر مشتمل ایک اور اجتماعی قبر کے حوالے سے بین الاقوامی تنظیموں کے نام ایک بیان جاری کیا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ ہم، بیرون ملک مقیم آذربائیجانی، ضلع خوجاوند کے گاؤں ایڈیلی کے علاقے میں ایک اور اجتماعی قبر کی اطلاع سے شدید غم و غصہ کا شکار ہیں اور اس حقیقت کو ایک اور آرمینیائی جنگی جرم کا نتیجہ سمجھتے ہیں۔

اس حوالے بین الاقوامی ادارےبے حسی کا مظاہرہ بند کر کے فوری طور پر آرمینیا کے خلاف جنگی جرائم عالمی قوانین کے تحت کاروائی کا آغاز کریں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ، ضلع خوجاوند کے گاؤں ایڈیلی کا علاقہ 44 روزہ دوسری کاراباخ جنگ کے نتیجے میں 2020 میں آرمینیا کے قبضے سے آزاد ہواتھا ۔

جہاں یہ دریافت ہونے والی پہلی اجتماعی قبر نہیں ہے۔

ایڈیلی میں اجتماعی قبروں سے جن لوگوں کی باقیات برآمد ہوئی ہیں ان کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔

Read Previous

دبئی میریکل گارڈن عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

Read Next

ترک صدر کا بین الاقوامی مقابلہ حافظ و تلاوت قرآن کی تقریب میں آمد

Leave a Reply